یمن میں سعودی عرب کے ترقیاتی پروگرام اور وزارت ثقافت کے درمیان معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت ثقافت اور یمن میں تعمیر نو، بحالی اور ترقی کے لیے کام کرنے والے سعودی پروگرام کے درمیان یمن کی سطح پر باہمی تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت ثقافت اور یمن کے لیے تعمیر نو کمیشن کے درمیان معاہدہ یمنی حکومت کی طرف سے سعودی عرب سے کی ایک درخواست کے جواب مین طے پایا ہے۔ یمنی حکومت نے جنگ کے نتئجے میں مملکت میں ہونے والی تباہی اور ثقافتی مقامات کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے سعودی عرب سے مدد کی درخواست کی تھی۔

اس معاہدے کے تحت مملکت کی حکومت یمن میں ثقافتی ، معاشی اور معاشرتی تحریک پر مثبت اثرات ڈالنے کے ساتھ ثقافتی میدان میں یمنی ثقافتی مراکزکی بحالی اور ترقی، یمن کے اندر یمنی ورثہ اور نوادرات کے تحفظ تحفظ کے لیے کام کرے گی۔ سعودی وزارت ثقافت اور بحالی و تعمیر کمیشن دوسرے اداروں کو بھی یمن میں‌ ثقافتی سرگرمیوں‌کی بحالی کی خاطر کام کرنے کی ترغیب دیں گے۔

ستخط کی تقریب بدھ کی شام الریاض میں ہوئی جس پر سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود اور یمن کی ترقی و تعمیر نو کے سعودی پروگرام کے جنرل سپروائزر سفیر محمد بن سعید ال جا نے دستخط کیے۔

تعاون کی یادداشت میں یمن میں آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے کام کرنا شامل ہے۔ اس سلسلے میں‌ یمن کی ترقی و تعمیر نو کے سعودی پروگرام کو یمن کی حکومت اور مجاز حکام کے تعاون سے اس کا ورک پلان تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں