سعودی عرب کے ایک بزرگ شہری نے بتایا کہ نصف صدی قبل اسے چیچک کی ویکسین لگائی تھی اور اس کے 55 سال کے بعد اسے کرونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹنیٹ کے مطابق معمر سعودی شہری نے بتایا 55 سال قبل اسے چیچک کا مرض لاحق ہوا۔ اس وقت وزارت صحت نے اسے چیچک کی ویکسین دی۔ ویکسین لگنے کے بعد وہ بیماری سے صحت یاب ہوگیا۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بزرگ شہری نے بتایا کہ وہ طبی عملے کے حسن سلوک سے بہت متاثر ہے۔ مجھے وزارت صحت کی طرف سے ایک طبی مرکز میں ویکسین لگوانے کے لیے بلاگیا تھا۔ میں طبی مرکز میں پہنچا تو تھوڑی دیر میں مجھے ویکسین لگا دی گئی۔
ویکسین لگوانے کے بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ طبی مرکز میں طبی عملے نے میرا استقبال کیا اور انہوں نے مجھے کرونا ویکسین دی۔ اللہ کا شکر ہے کہ ویکسین کا انجیکشن لگنے سے مجھے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔
"أخذتها اليوم وقبل (55) سنة أخذت تطعيم الجدري" pic.twitter.com/l3Qn5BFyFx
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) December 24, 2020
اس نے بتایا کہ اس کی زندگی میں اسے دو بار ویکسین لگائی گئی ہے۔ پہلی بار 55 سال قبل چیچک کی ویکسین لگائی گئی۔ اس نے بتایا کہ چیچک کی ویکسین لگانے کے لیے طبی عملہ ایک کار پرمیرے پاس وادی الدواسر میں آیا۔ اس وقت یہ عملہ چیچک کی ویکسین دے رہا تھا۔ وہ کافی پیچیدہ اور مشکل خوراک تھی مگر کرونا کی ویکسین بہت سہل اور درد سے محفوظ ہے۔
بزرگ شہری نے وبا کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور بالخصوص وزارت صحت کی کاوشوں کو سراہا۔