کروناوائرس:دبئی میں نئے سال کے موقع پر 30 سے زیادہ افراد کے اجتماعات پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امارت دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے نئے سال کے آغاز پر کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 30 سے زیادہ افراد کے خاندانی یا سماجی اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عاید کردی ہے۔

کمیٹی نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جو کوئی اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اور تقریب یا اجتماع منعقد کرے گا،اس کو 50ہزار درہم (13 ہزار ڈالر)جرمانہ عاید کیا جائے گا اور ایسی کسی تقریب میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو 15 ہزار درہم (چار ہزار ڈالر) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔‘‘

کمیٹی کا کہنا ہے کہ اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چھاپا مار کارروائیاں کی جائیں گی۔

کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ تیس سے کم افراد کے کسی بھی اکٹھ کی صورت میں ہر فرد کے لیے چارمربع فٹ کا رقبہ مختص ہونا چاہیے۔

کمیٹی نے ضعیف العمر یا دائمی امراض کا شکار افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سال کے موقع پر منعقد ہونے والے ایسے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔نیزاگر کسی شخص کو کھانسی یا بخار ایسی علامات ظاہر ہورہی ہیں،اس کو بھی ایسے اجتماعات میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں