.

سعودی عرب میں 70 سال قبل 'ویکسین' کو کیا بولا جاتا تھا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آج کل کرونا "کوویڈ 19' کی وبا کی روک تھام کے لیے ہر طرف 'ویکسین' کے چرچے ہیں مگر یہ لفظ اصل میں انگریزی زبان سے مستعار لیا گیا ہے۔ اہل عرب بالخصوص سعودی عرب میں آج سے 70 سال قبل بھی لوگ 'ویکسین' سے واقف تھے مگر وہ اس کے لیے متعدد دوسرے الفاظ استعمال کرتے تھے جو کہ اب شائد مستعمل نہیں رہے ہیں۔

ماہرین لسانیات کا کہنا ہے کہ آج کے سعودی باشندے بالخصوص نئی نسل 'ویکسین' مروجہ اصطلاحی مفہوم سے تو اچھی طرح آگاہ ہیں مگر وہ ماضی میں اس کی جگہ استعمال ہونے والے الفاظ سے کم ہی واقف ہیں۔ البتہ پرانے بزرگ بہ خوبی جانتے ہیں کہ وہ ویکسین کی جگہ کیا بولتے تھے۔

تاریخ و ثقافت کے ماہر ولی العبیدی نے اسی موضوع پر العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 70 سال قبل بھی سعودی عرب میں ویکسین عام تھی مگر اس کے لیے دوسرے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے۔ ان میں الفاظ میں 'التوتينة'، 'الوتنة'، یا 'التينة' کے الفاظ مروج تھے۔ سعودی عرب میں بزرگ شہری آج بھی ان الفاظ سے آگیاہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں‌ صدیوں تک وبائی امراض کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائی کے لیے مذکورہ الفاظ استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔

العبیدی نے بتایا کہ 'الوتین' کا اگر ترجمہ کیا جائے تو اس کا مطلب ہے۔ ہاتھ میں سوئی چھبونا'۔ شاید ہی وجہ ہے کہ الوتین کو لغت میں‌ اسے 'ویکسین' کے معنیٰ میں لیا گیا۔ الوتین لغت میں جسم کی سب سے بڑی شریان کو بھی کہا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں طبی امور کے ماہر سلطان المطیری نے بتایا کہ سعودی حکومتوں‌ نے ہر دور میں مقامی باشندوں اور تارکین وطن کی صحت کو ہر چیز پر مقدم رکھا ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو آل سعود کی حکومت کے قیام سے قبل یہ خطہ وبائوں کا مرکز تھا۔ بیماریوں کی وجہ سے لوگ معذور ہوجاتے اور بعض اوقات بیرون ملک سے حاجی یہاں پر وبائیں منتقل کرنے کا باعث بنتے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کے پہلی فرمانروا شاہ عبدالعزیزآل سعود نے جنرل ڈاریکٹوریٹ ہیلتھ کا شعبہ قائم کیا اور ریاستی باشندوں کی صحت پر توجہ مرکوز کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ سعودی عرب میں شہریوں‌ کرونا کی ویکسین لگائی جا رہی ہے بلکہ ماضی میں بھی وبائی امراض کی روک تھام کے لیے ویکسینیں لگائی جاتی رہی ہیں۔ ماضی میں ملیریا، چیچک اور ہیضہ جیسی وبائوں کی روک تھام کے لیے ویکسین لگائی جاتی رہی ہے۔