.

یواے ای : 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 1024 نئے کیسوں کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1027 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور کووِڈ-19 کے تین مریض وفات پاگئے ہیں۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اب ملک میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 202863 ہوگئی ہے۔ان میں سے 660 مریض وفات پا چکے ہیں۔

یو اے ای کی وزارتِ صحت نے بتایاہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 100946 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں سے مذکورہ نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔کووِڈ-19 کے نئے متاثرہ افراد کا مختلف قومیتوں سے تعلق ہے اور انھیں علاج کی ضروری سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 1253 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب متحدہ عرب امارات میں صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد179925 ہوگئی ہے.

وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ کرونا وائرس کی فوری تشخیص کے لیے ملک بھر میں ٹیسٹنگ کا دائرہ کار بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس نے معاشرے کے تمام ارکان پر زوردیا ہے کہ وہ محکمہ صحت کے حکام سے تعاون کریں۔کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جاری کردہ رہ نما ہدایات کی پاسداری کریں اور محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔