.

سعودی عرب:کووِڈ-19کے149 نئے کیسوں کی تشخیص،8 مریضوں کی وفات!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 149 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔پہلے سے کرونا وائرس کا شکار 159 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ آٹھ مریض چل بسے ہیں۔

سعودی وزارتِ صحت نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد362488 ہوگئی ہے۔ان میں سے353512 مریض تن درست ہوچکے ہیں اور 6204 وفات پا چکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق دارالحکومت الریاض میں 46 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں 31، منطقہ شرقیہ میں 21،عسیر میں 10 اور مدینہ منورہ میں بھی 10 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

الریاض سے العربیہ کے نمایندے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کو مئی 2021ء تک فائزر کی تیارکردہ کووِڈ-19کی ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں موصول ہوجائیں گی۔

انھوں نے سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فروری 2021ء کے آخر تک فائزر کی ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ دوسری کمپنیوں کی تیارکردہ ویکسینوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے اور انھیں بھی منظوری کی صورت میں خرید کیا جائے گا۔