.

ٹرمپ کے پسندیدہ اخبار نے اداریے میں توپوں کا رخ شکست خوردہ صدر کی طرف کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ویب سائٹAxios نے "نیویارک پوسٹ" اخبار کے اس آگ برساتے اداریے کو نمایاں اہمیت دی ہے جس کا عنوان "جناب صدر.. جنونیت سے رک جائیے" ہے۔

امریکی اخبار "نیویارک پوسٹ" صدر ٹرمپ کا پسندیدہ اخبار ہے۔ ان کے امریکی دارالحکومت منتقل ہونے کے بعدFox Corp کے شریک سربراہ اور News Corp کمپنی کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ مردوخ صدر ٹرمپ کے ذاتی مقرب شخصیات میں شامل ہو گئے۔ واضح رہے کہ "نیویارک پوسٹ" اخبار اسی کمپنی کے زیر انتظام شائع ہوتا ہے۔

مذکورہ ویب سائٹAxios کے مطابق انتخابات سے قبل رابرٹ کو ٹرمپ کے حوالے سے نہایت غصہ تھا۔ اب یہ نوبت علانیہ نکتہ چینی تک جا پہنچی ہے۔

نیویارک پوسٹ اخبار نے اپنے حالیہ اداریے میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ انتخابات میں شکست کھانے کے بعد ان کے نتائج کو منسوخ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،،، وہ اس طرح غیر جمہوری انقلاب کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اخبار نے اداریے میں ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جناب صدر ہم جانتے ہیں کہ آپ غصے میں بپھرے ہوئے ہیں کیوں کہ آپ ہار چکے ہیں۔ تاہم اس روش پر چلتے رہنا تباہ کن ثابت ہو گا۔ اس اخبار نے آپ کی تائید اور حمایت کی لہذا ہم آپ کو نصیحت کر رہے ہیں کہ اگر آپ اپنا نفوذ جمانا چاہتے ہیں یا مستقبل میں واپسی کے لیے راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں تو آپ پر لازم ہے کہ اپنے غصے کو رخ زیادہ باور آور چیز کی طرف موڑ دیں"۔