یمن کے جنوبی شہر اور عارضی دارالحکومت عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئی کابینہ کے طیارے کی آمد پر بم حملے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
عدن سے العربیہ کے نمایندے نے بتایا ہے کہ ہوائی اڈے پر ایک مارٹر گولا گرا تھا جس سے ایک زور دار دھماکا ہوا تھا۔اس وقت یمن کی قومی اتحاد کی کابینہ کے ارکان طیارے سے اُتر رہے تھے۔عدن کے اسپتال کے ذریعے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ان میں سے مقامی بلقیس ٹی وی سے وابستہ ایک صحافی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
رپورٹر نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حملے میں یمنی کابینہ کا کوئی وزیر زخمی نہیں ہوا ہے۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے نمایندے نے جائے وقوعہ سے بتایا ہے کہ یمن کی قومی اتحاد کی نئی کابینہ کا طیارہ ہوائی اڈے پر اترنے کے فوری بعد دھماکے ہوئے تھے۔
انھوں نے مزید بتایا ہے کہ جب کابینہ کے ارکان طیارے سے اتر رہے تھے تو اس وقت دو دھماکے ہوئے ہیں۔ایک مقامی سکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ تین مارٹر گولے ائیرپورٹ کے ہال پر گرے تھے۔
یمن کے وزیراطلاعات معمرالاریانی نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں پر اس حملے میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے لیکن فوری طور پر کسی گروپ نے اس تباہ کن حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
We assure our ppl that all cabinet members r safe, &cowardly terrorist attack by Iran-backed Houthi militia on Aden airport will not deter us fm our duty & our life isn’t more valuable than other Yemenis.
— معمر الإرياني (@ERYANIM) December 30, 2020
May Allah have mercy on souls of martyrs, &wish fast recovery 4injured
حملے کے بعد وزیراعظم معین عبدالمالک سمیت کابینہ کے وزراء اور یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد سعید ال جابر کو باحفاظت شہر کے صدارتی محل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یمنی وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’عدن کے ہوائی اڈے پر دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی یمنی ریاست اور اس کے عظیم عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ کا حصہ ہے۔‘‘
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے ہوائی اڈے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کو تشدد کی ناقابلِ قبول کارروائی قراردیا ہے۔انھوں نے حملے میں مہلوک شہریوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے یمن کی نئی کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ ’’تشدد کا یہ ناقابل قبول واقعہ یمن کو فوری طور پرامن کی راہ پر لوٹانے کی یاددہانی کراتا ہے۔‘‘
Watch: An explosion rocks #Aden Airport in #Yemen followed by gunfire, killing at least five people and leaving dozens more wounded, according to a local security source.https://t.co/rP1vDSnylo pic.twitter.com/1d0mIWUkL0
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) December 30, 2020