یونان نے ترک طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یونان کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ کل منگل کو ترکی کے 7 جنگی طیاروں نے یونان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور بحر ایجہ پر پرواز کی کوشش کی تاہم یونان کی فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ترکی کی فضائی دراندازی ناکام بنا دی۔

یونانی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے جنگی طیاروں کے ذریعے یونان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی تاہم یونان نے بین الاقوامی قوانین کے تحت ترک طیاروں کو واپس بھگا دیا۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی کی جانب سے یونان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں بحر ایجہ میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔

ذرایع کا مزید کہنا ہے کہ یونان جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے اور ترکی کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانےکا خواہاں‌ ہے۔ تاہم یونانی حکومت نے ترکی سے یک طرفہ کارروائیوں اور اشتعال انگیز بیان بازی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایتھنز انقرہ کے ساتھ سمندری تنازع اور حدود ک کے تعین کے لیے تعمیری بات چیت کا خواہاں‌ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں