حوثی ملیشیا نے تعز میں نہتے شہریوں‌ کے 14 مکانات دھماکے سے اڑا دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کے جرائم کو آگے بڑھاتے ہوئے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تعز گورنری میں کم سے کم 14 مکانات بارود اور دھماکہ خیز مواد سے اڑ ادیے۔

تعز میں انسانی حقوق مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی یمن میں‌ حوثی ملیشیا نے ایک ہفتے کے دوران شہریوں‌ کے 14 مکانات تباہ کیے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد، جن میں بیش تر بچے اور خواتین شامل ہیں، مکان کی چھت سے محروم ہو گئے۔

انسانی حقوق مرکز کے مطابق حوثی ملیشیا کی طرف سے ایک دن میں 7 مکانات دھماکے سے تباہ کیے۔ تباہ کیے گئے مکانات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں حوثیوں کی شہریوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائی واضح ہوتی ہے۔

تعز میں انسانی حقوق مرکز نے شہریوں کے مکانات کی مسماری کی کارروائیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں