برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عرب کالونی میں نامعلوم افراد نے چاقو کا حملہ کرکے ایک خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کردیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ بگ بین گھڑیال کا الارم بجنے کے 25 منٹ کے بعد پیش آیا۔ زخمی ہونے والی ایک خاتون اور دو مردوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ خیال رہے کہ لندن میں واقع عرب کالونی کو 'ایڈ ویئر روڈ' بھی کہا جاتا ہے۔
پولیس نے ایڈورڈ سے ایک مشتبہ خاتون حملہ آور کو گرفتار کیا ہے۔ اس واقعے سے کچھ ہی فاصلے پر سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکی رہائش گاہ ہے جب کہ اسے "گولڈن ٹرائنگل" بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں عرب اسٹریٹ کے علاوہ ہائیڈ پارک اور ماربل آرک اسکوائر اور آکسفورڈ اسٹریٹ شامل ہیں۔
پولیس جس نے جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق چھ بجے اس علاقے کوسیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔ پولیس کی طرف سے اس واردات کی مزید تفصیل بیان نہیںکی گئی۔ ذرائع کہنا ہے کہ حملہ آور اور زخمی ہونے والے تمام افراد لندن میں کرونا لاک ڈئون کے مخالفین ہیں اور لاک ڈائون کے خلاف مظاہرے کرتے رہےہیں۔
-
لندن سمیت جنوب مشرقی برطانیہ میں کروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دارالحکومت لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہفتے کی شب سےمزید سخت پابندیوں کے نفاذ ... بين الاقوامى -
لندن کے ایک ریلوے اسٹیشن میں 'مسلح روبوٹ' سے کرونا کے خلاف جنگ
اس وقت پوری دنیا میں 31 ملین سے زیادہ افراد کی زندگیاں کرونا کی وجہ سے داو پرلگی ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں اس وبا کا جن قابو میں لانے کے لیے طرح طرح کے ... بين الاقوامى -
پی آئی اے کابرمنگھم ، لندن اور مانچسٹر کے ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے کا اجازت نامہ معطل
برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کو اپنے تین شہروں لندن ، برمنگھم اور مانچسٹر کے ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے کے لیے ... پاكستان