یمن میں تعمیر نو پروگرام عدن ہوائی اڈے کی فوری بحالی کے لیے کام کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے کام کرنے والے سعودی 'تعمیر نو' پروگرام کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ گذشتہ دنوں عدن کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کے بعد ہوائی اڈے کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے کام کرے گا۔

سعودی عرب کے تعمیر نو پروگرام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ عدن ہوائی اڈے پر حملے کے بعد عارضی طور پر پروازیں معطل ہیں تاہم تعمیر نو پروگرام دوسرے اداروں اور یمنی حکومت کے ساتھ مل کر ہوائی اڈے کی مرمت اور اس کی بحالی کے لیے فوری کام شروع کرے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ جمعرات کے روز یمنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ عدن ہوائی اڈے پرحملے میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ملوث ہیں۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے تعز گورنری کے شمال مشرقی علاقے الجند سے ہوائی اڈے پر چار میزائل داغے تھے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عدن ہوائی اڈے پر حملہ ایک دہشت گردانہ کارروائی ہے۔ یمنی حکومت اس دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔

یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کے سول ہوائی اڈے پر گذشتہ منگل کو اس وقت حملے کیے گئے تھے جب یمنی حکومت کا وفد ہوائی اڈے پر پہنچا تھا۔ ان حملوں‌ میں کم سے کم 26 افراد جاں‌ بحق اور 110 زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں