یمن میں شادی کی تقریب حوثی ملیشیا کی بربریت کا نشانہ، 12 خواتین ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے جمعے کی شام وحشیانہ قتل و غارت کا نیا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ واقعہ الحدیدہ شہر کے جنوبی حصے میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع المنصور ہال میں شادی کے حوالے سے خواتین کی ایک تقریب جاری تھی۔ اس دوران حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا توپ کا گولہ مذکورہ ہال کے نزدیک گرا۔ اس کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ یمنی مشترکہ فورسز کے عسکری میڈیا کے مطابق یہ گولہ الحدیدہ شہر کے مشرق میں حوثیوں کے زیر کنٹرول پارک "حدیدہ لینڈ" سے داغا گیا۔

Advertisement

ادھر یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ایران نواز حوثی ملیشیا کی اس وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے جس میں ایک توپ کا گولہ شادی ہال کے سامنے آ کر گرا۔

ہفتے کے روز اپنی ٹویٹ میں الاریانی کا کہنا تھا کہ "حوثی ملیشیا کی جانب سے مرتکب یہ مجرمانہ کارروائیاں تشدد، قتل، خون ریزی اور شہریوں کی جانوں کی عدم پروا پر مبنی روش کا ثبوت ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حوثی ملیشیا کی جانب سے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھنا عالمی برادری کی مستقل خاموشی کا براہ راست نتیجہ ہے"۔

دوسری جانب الحدیدہ صوبے کے جنوبی ضلع الحوک کے رہائشی علاقے منظر سے جمعے کے روز مسلسل دوسرے دن مزید خاندانوں کی نقل مکانی دیکھنے میں آئی۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے جاری گولہ باری کے سبب یہ لوگ الخوخہ ضلع کا رخ کر رہے ہیں۔ حوثیوں کی بم باری کے نتیجے میں مذکورہ رہائشی علاقے میں اب تک درجنوں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں