ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے دو روز قبل اپوزیشن کی باحجاب خواتین کے بارے میں دیے گئے بیان پر سیاسی اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایردوآن نے اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر کمال قلیچ دار اولو پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہ اتھا کہ "آپ لوگ انہیں (کمال قلیچ دار اولو کو) ووٹ حاصل کرنے کے لیے بعض جگہاؤں پر دیکھ رہے ہیں جہاں بعض باحجاب خواتین فیشن ماڈلز کی طرح ان کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔ ان کے لیے اب کسی کو دھوکا دینا ممکن نہیں رہا ، اس کا زمانہ گزر گیا"۔
ترکی کے صدر کے اس بیان نے تنقید کا ایسا طوفان برپا کر دیا جو ابھی تک تھم نہیں سکا ہے۔
ڈیموکریٹک اینڈ پروگریس پارٹی کے سربراہ علی باباجان نے ایردوآن کے بیان کو لاپروائی پر مبنی قرار دیا۔ ہفتے کے روز اپنی ٹویٹ میں باباجان نے کہا کہ "صدر اور ان کے پیروکار سیاست دان لوگوں کو ان کی نسل، عقائد و نظریات، کپڑوں، زبان اور معاشی سطح کی بنیاد پر گردانتے ہیں"۔
اپوزیشن رہ نما کمال قلیچ دار اولو نے ایردوآن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حجاب پہننے والی خواتین سے معافی مانگیں۔ اولو نے ترکی کے چینل "خلق ٹی وی" سے گفتگو میں کہا کہ "ایردوآن تمام خواتین سے معذرت طلب کریں کوئی بھی عورت زینت کی غرض سے پیش کی جانے والی چیز نہیں بن سکتی"۔
ترکی میں اپوزیشن جماعت Good Party کی سربراہ میرال اکشنار نے ترک صدر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "عوام ایردوآن کی خراب ذہنیت سے بیزار ہو چکی ہے"۔ انہوں نے ہفتے کے روز ٹویٹ میں کہا کہ "گذشتہ برس ملک میں 386 خواتین کے قتل کر دیے جانے کے بعد آپ بنا کسی شرم کے خواتین کی توہین کرنے نکل پڑے ہیں۔ جائیے پہلے اپنے فرائض انجام دیجیے اور خواتین کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیے"۔
-
ترکی کی حزب اختلاف ملک میں پارلیمانی نظام کی بحالی کے لیے متحد
طیب ایردوآن پرشخصی اقتدار کو فروغ دینے کا الزام بين الاقوامى -
نیٹو مُمالک سے پابندیوں کی نہیں معاونت کی توقع رکھتے ہیں: ایردوآن
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ انہیں نیٹو اتحادیوں سے پابندیوں نہیں بلکہ معاونت کی توقع کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے ترکی ... مشرق وسطی -
صدر طیب ایردوآن کے خلاف تہران کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں: ترک وزیر خارجہ
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے متنازع اشعار پڑھنے کے نتیجے میں انقرہ اور تہران کے مابین بحران پیدا ہونے کے بعد ترک وزیر خارجہ مولود جاوش اوگلو نے ... بين الاقوامى