سعودی خواتین سرپرست کی اجازت کے بغیر نام تبدیل کر سکیں گی: محکمہ شہری امور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں محکمہ شہری امور کے سرکاری ترجمان محمد الجاسر کے مطابق مملکت میں 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہے وہ سرپرست کی اجازت کے بغیر اپنا نام تبدیل کر سکیں گی۔

البتہ 18 برس سے کم عمر خواتین کے لیے والدین کی موافقت لازم ہو گی خواہ یہ ان کی طرف سے تحریری صورت میں ہو یا پھر ایک کی جانب سے دوسرے کو مجاز بنانے کی صورت میں ہو۔

الجاسر کا کہنا ہے کہ نام کے پہلے حصے کی تبدیلی اور غلطیوں کی تصحیح کو اب طویل وقت درکار نہیں ہو گا۔ مزید یہ کہ خاندانی نام میں کمی بیشی مثلا "آل" یا "بن" کے اضافے یا حذف کرنے کی صورت میں خاندان کی جانب سے اجازت نامے کی ضرورت ہو گی۔

ترجمان کے مطابق دوسری مرتبہ نام تبدیل کرنے کی صورت میں اقدامات سخت ہوں گے اور تبدیلی کی وجہ بھی پیش کرنا ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں