سعودی عرب میں کوویڈ 19 کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد بیرون ملک آمد ورفت پر عارضی پابندی ختم کرتے ہوئے احتیاطی تدابیرآج اتوار سے فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ اتوار کو دن 11 بجے سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سمندری اور بری راستوں سے بھی آمد ورفت کو بحال کر دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ مملکت کی حکومت نے متعدد ممالک میں کرونا وائرس (کوویڈ 19) کے پھیلاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر کے تحت دو ہفتوں کے لیے مملکت میں آمد ورفت بند کردی گئی تھی۔ یہ پابندی کرونا کی ایک نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد 20 دسمبر 2020ء کو ایک ہفتے کے لیے لگائی گئی تھی تاہم اسے مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔ آج تین جنوری 2021ء کو دن گیارہ بجے سے یہ پابندی اٹھا دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ، جنوبی افریقا ایسے ممالک جہاں پر کرونا کی نئی شکل (B.1 ،1،7) سامنے آئی سے آنے والے مسافروں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ نئے وائرس سے متاثرہ ممالک سے کم سے کم 14 دن باہر رہے ہیں۔ اس مدت کی میعاد ختم ہونے کے بعد مسافروں کو' پی سی آر' کا ٹیسٹ کرانا ہوگا تاکہ مسافر کے کویڈ 19 کی نئی شکل سے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جا سکے۔
ناگزیر حالات اورانسانی بنیادوں پر جن افراد کو مملکت میں آنے کی اجازت دی جائے گی انہیں 14 دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
تاہم ایسے ممالک جہاں پر کرونا کی نئی شکل سامنے نہیں آئی ہے وہاں سے آنے والے مسافروں کو 7 دن تک احتیاطی تدابیر کے تحت الگ تھلگ رہنا ہوگا۔
-
سعودی عرب کی میزبانی میں خلیج سربراہ اجلاس باعث یکجہتی ہوگا: امیر کویت
امیر کویت الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے کہا ہے کہ انہیں سعودی عرب کی میزبانی میں پانچ جنوری کو ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے بہت سے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے تمام علاقوں میں تین ہفتے میں کووِڈ-19 کی ویکسین پہنچ جائے گی: وزیرِصحت
سعودی عرب کے تمام علاقوں میں آیندہ تین ہفتے میں کرونا وائرس کی ویکسین پہنچ جائے گی۔ یہ بات سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے منگل کے روز ... بين الاقوامى -
سعودی عرب:کووِڈ-19کے149 نئے کیسوں کی تشخیص،8 مریضوں کی وفات!
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 149 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔پہلے سے کرونا وائرس کا شکار 159 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ آٹھ مریض چل ... بين الاقوامى