سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 82 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ نوماہ میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔
مملکت میں اتوار تک کووِڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 363061 ہوگئی ہے۔ان میں فعال کیسوں کی تعداد 2372 ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے 35 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔مکہ مکرمہ میں 24 ،منطقہ مشرقی میں سات اور مدینہ منورہ میں پانچ نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید سات مریض وفات پا گئے ہیں جبکہ 180 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب مملکت میں تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 354443 ہوچکی ہیں۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (82) حالة إصابة جديدة بفيروس #كورونا الجديد (كوفيد19)، وتسجيل (7) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (180) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (354,443) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/Odo0OnB4oZ
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) January 3, 2021
سعودی عرب میں اس وقت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔اس مہم کا 15 دسمبر کو آغاز ہواتھا اور گذشتہ اتوار تک سات لاکھ سے زیادہ افراد نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا تھا۔ان میں مملکت کے شہری اور مکین دونوں شامل ہیں۔
سعودی عرب میں ویکسین مختلف مراحل میں لگائی جائے گی اور معاشرے کے تمام ارکان مفت یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق مملکت میں 2021ء کے آخر تک کرونا وائرس کی ویکسینیں وافرتعداد میں دستیاب ہوں گی اور یہ ملک کی 70 فی صد آبادی کے لیے کافی ہوں گی۔
سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے گذشتہ ہفتے العربیہ کو بتایا تھا کہ مملکت کے تمام علاقوں میں تین ہفتوں میں ویکسینیں پہنچ جائیں گی۔
الریاض سے العربیہ کے نمایندے کے مطابق سعودی عرب کو مئی 2021ء تک فائزر کی تیارکردہ کووِڈ-19کی ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں موصول ہوجائیں گی۔انھوں نے سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ فروری 2021ء کے آخر تک فائزر کی ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔اس کے علاوہ دوسری کمپنیوں کی تیارکردہ ویکسینوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے اور انھیں بھی منظوری کی صورت میں خرید کیا جائے گا۔