معروف ٹی وی میزبان "لیری کنگ" کرونا کا شکار، انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں معروف ٹی وی ٹاک شو Larry King Live کے میزبان بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 87 سالہ لیری کنگ لوس اینجلس شہر کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں۔ کمزور صحت اور عمر رسیدہ ہونے کے سبب لیری کو زیادہ خطرے کا سامنا ہے۔

لیری کنگ نے میڈیا میں اپنے 60 سالہ کیرئر کے دوران 53 ہزار سے زیادہ انٹرویوز کیے۔ واضح رہے کہ وہ پہلے ہی مختلف امراض کا شکار ہیں جن میں دل کا دورہ ، مثانے اور پھپھڑے کے سرطان اور ذیابیطس (ٹائپ ٹُو) شامل ہے۔

لیری نے اپنی زندگی میں 7 شادیاں کیں۔ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ان کی دو اولاد انتقال کر گئیں۔ لیری 1933ء میں نیویارک میں ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئے جو بیلا روس سے ہجرت کر کے امریکا آیا تھا۔ ان کا نامLawrence Harvey Zeiger رکھا گیا۔ ابتدا میں لیری نے ایک ریڈیو اسٹوڈیو میں صفائی کرنے والے کے طور پر کام شروع کیا۔

بعد ازاں وقت گزرنے کے ساتھ وہ مختلف نشریاتی اداروں سے وابستہ رہے۔ آخر کار 1957 میں پہلی مرتبہ ریڈیو پر ان کی آواز نشر ہوئی۔ اس کے بعد لیری نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ان کا میڈیا کا سفر 2010ء میں 77 برس کی عمر میں ریٹائر ہونے پر اختتام پذیر ہوا۔ وہ 35 برس امریکی معروف نیوز چینلCNN کے ساتھ وابستہ رہے۔ اس عرصے میں انہیں اپنے پروگرامLarry King Live کے ذریعے عالم گیر شہرت ملی۔ یہ پروگرام ہر جمعرات کے روز پیش کیا جاتا تھا۔

لیری کنگ اپنے براہ راست اور دوٹوک انداز اور لگی لپٹی کے بغیر پوچھے گئے سوالات کے سبب جانے جاتے تھے۔ وہ اپنے پرگرام میں ہمیشہ گیلس والی پینٹ کے ساتھ نمودار ہوتے تھے جو ان کے پروگرام کا ٹریڈ مارک بن گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں