سعودی عرب کے زیر مملکت برائے خارجہ امور نے ملک اورعالمی سطح پراعتدال پسندانہ سوچ کو فروغ دینے کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دینے کے صلے میں 'ایوارڈ برائے اعتدال' حاصل کیا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے بتایا کہ وزرا کونسل کے رُکن اور وزیر مُملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کوھجری سال 1441ھ کا ایوارڈ برائے اعتدال سے نوازا گیا ہے۔
شہزادہ خالد الفیصل نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں شاہ عبدالعزیز یونی ورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقعے پر ایوارڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے وائس چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان الیوبی اور اعتدال انسٹیٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر حسن یحییٰ المناخرہ بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب میں شہزادہ الفیصل نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اعتدال ایوارڈ کے چوتھے سال یعنی 2020ء کو یہ ایوارڈ وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کو دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ عادل الجبیر کی اعتدال پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عادل الجبیر نے دنیا بھر میں سعودی عرب کی اعتدال پسندانہ اور رواداری کی سوچ کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے۔
-
جعل سازی کی اطلاع دیجیے اور نقد انعام پائیے: سعودی وزارت تجارت
سعودی عرب کی وزارت تجارت نے عوام کو غیر قانونی کاروبار سے نجات دلانے کی غرض سے تجارتی جعل سازی اور دھوکا دہی کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: گذشتہ نوماہ میں پہلی مرتبہ کووِڈ-19 کے 100 سے کم کیسوں کی تشخیص
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 82 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ نوماہ میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی یہ سب سے ... بين الاقوامى -
سعودی خواتین سرپرست کی اجازت کے بغیر نام تبدیل کر سکیں گی: محکمہ شہری امور
سعودی عرب میں محکمہ شہری امور کے سرکاری ترجمان محمد الجاسر کے مطابق مملکت میں 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہے وہ ... بين الاقوامى