
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کپیٹول ہل میں کی جانے والی ہنگامہ آرائی پر عالمی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
Disgraceful scenes in U.S. Congress. The United States stands for democracy around the world and it is now vital that there should be a peaceful and orderly transfer of power.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) January 6, 2021
برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "کپیٹول ہل میں ناپسندیدہ مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ امریکہ پوری دنیا میں جمہوریت کے لیے کھڑا ہے اور یہ ضروری ہے کہ یہاں پرامن اور منظم انداز میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔"
جسٹن ٹروڈیو کی پریشانی
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے تشدد سے ان کا ملک شدیدپریشانی اور غم میں مبتلا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ''تشدد عوام کی مرضی پر غالب آنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ امریکا میں جمہوریت برقرار رہنی چاہیے، اور یہی ہوگا بھی۔''
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کپیٹول ہل کے مناظر پریشان کن اور تکلیف دہ ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کی راہ میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔
Distressed to see news about rioting and violence in Washington DC. Orderly and peaceful transfer of power must continue. The democratic process cannot be allowed to be subverted through unlawful protests.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 7, 2021
یاد رہے کہ کپیٹول ہل پر صدر ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت چڑھائی کی جب کانگریس کے دونوں ایوانوں کے ارکان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ کانگریس کے مشترکہ اجلاس کے دوران امریکی صدارتی انتخابات میں بعض ریاستوں کے نتائج پر اٹھنے والے اعتراضات پر بحث سمیت نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کی فتح کی توثیق کی جانا تھی۔
کانگریس میں مذکورہ کارروائی سے قبل صدر ٹرمپ کے حامیوں نے وہاں دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور سینیٹرز کو ان کے چیمبروں سے بے دخل بھی کیا۔
یورپی یونین کے عہدے داروں نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی کی مذمت کی ہے۔
یورپین کمیشن کی سربراہ ارسلا وون ڈیر لیئن نے ٹوئٹ کی کہ "میں امریکی اداروں اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہوں جس کی اساس اقتدار کی پرامن منتقلی ہے۔ اور درحقیقت بائیڈن یہ الیکشن جیتے ہیں۔"
I believe in the strength of US institutions and democracy. Peaceful transition of power is at the core. @JoeBiden won the election.
— Ursula von der Leyen (@vonderleyen) January 6, 2021
I look forward to working with him as the next President of the USA. https://t.co/2G1sUeRH4U
مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد (نیٹو) کے سربراہ جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ "واشنگٹن ڈی سی کے مناظر دیکھ کر لرزہ طاری ہو رہا ہے۔ جمہوری طریقے سے ہونے والے انتخابات کا احترام ضروری ہے۔"
شاهد.. اشتباكات في الساحة الأمامية للكونغرس بين الشرطة الأميركية والمتظاهرين
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) January 6, 2021
تغطية #العربية #السباق_الرئاسي الأميركي pic.twitter.com/ISmlZZVEix
ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں امریکہ میں مقیم اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہجوم والے مقامات سے دُور رہیں۔
The violent acts against American institutions are a grave attack against democracy. I condemn them. The American people's will and vote must be respected
— Jean-Yves Le Drian (@JY_LeDrian) January 6, 2021
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی توقع کرتا ہے کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور امریکہ اس داخلی بحران پر قابو پا لے گا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکی جمہوریت کے مضبوط ہونے میں پورا یقین ہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میکروں نے کہا، ''واشنگٹن ڈی سی میں جو کچھ بھی ہوا وہ امریکیت نہیں ہے۔'' ادھر فرانس کے وزیرِ خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں بدھ کو کپیٹول ہل پر حملے کو جمہوریت پر حملے کے مترادف قرار دیا۔
Shocking scenes in Washington, D.C. The outcome of this democratic election must be respected.
— Jens Stoltenberg (@jensstoltenberg) January 6, 2021
سابق امریکی صدور کی مذمت
امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ لارا بش نے کیپیٹل ہل کے مناظر پرگہرے صدے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہ حرکتیں کیں، ''ان کے جذبات کو باطل اور جھوٹی امیدوں سے اشتعال دلایا گیا۔''
بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ اس حملے کو ٹرمپ کی ''زہریلی سیاست'' نے ہوا دی۔ ''ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قابل کارکنان، جس میں کانگریس کے بہت سارے ارکین بھی شامل ہیں، نے انتخابات میں اپنی شکست کے نتائج کو پلٹنے کے لیے ماچس کی تیلی میں آگ لگائی تھی۔''
سابق صدر بارک اوباما نے تشدد بھڑکانے کے لیے صدر ٹرمپ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا، ''ہماری قوم کے لیے یہ بے عزتی اور بے شرمی کا لمحہ ہے۔'' انہوں نے کہا کہ ریپبلکن کے پاس دو راستے ہیں، ''یا تو وہ اسی راستے پر بڑھتے رہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ کو ہوا دیتے رہیں یا پھر حقیقت کو تسلیم کریں اور آگ کو بجھانے کی طرف پہلا قدم اٹھائیں۔''
امریکہ میں مختلف ریاستوں کے سیاسی فورم 'آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس' (او اے ایس) نے بھی بھی کپیٹول ہل پر حملے کی مذمت کی ہے۔ فورم کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ جمہوری اداروں میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے جمہوری عمل کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔