.

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شاہی جوڑے کے کروڑوں مداح افسُردہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے تمام مواصلاتی رابطوں کی ویب سائٹس پراپنی سرگرمیاں ختم کردی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے برطانوی اخبار "سنڈے ٹائمز" کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ نے سوشل میڈیا اکائونٹس رضا کارانہ طورپر بند کردیے ہیں۔ شاہی جوڑے نے فیس بُک ، "ٹویٹر" اور "انسٹاگرام" کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ ان تمام پلیٹ فارمز پر ان کے ایک کروڑ سے زیادہ فالورز ہیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے قریبی ذریعے نے بتایا کہ شاہی جوڑے کا نئے آرچیل فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور ان پلیٹ فارمز میں ذاتی طور پر ان دونوں میں سے کسی کی واپسی کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور اس کی اہلیہ سوشل میڈیا پر پھیلی نفرت سے مایوس ہوگئے تھے۔ تاہم سوشل میڈیا پر انہوں نے انسٹاگرام میں ان کے مشترکہ اکاؤنٹ پر شائع کردہ ٹیکسٹ میسج میں اکاؤنٹس کو بند کرنے کی وجہ واضح نہیں کی۔ انہوں نے انسٹا گرام پراپنے مداحوں کو الودفاعی پیغام شائع کیا جس کے بعد ان کے اکائونٹس خاموش ہوگئے۔

ایک سال قبل شاہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے سرکاری فرائض اور شاہی خطابات سے دستبردار ہو رہے ہیں۔