ڈیوڈ شینکر مغربی صحارا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کی وزارت خارجہ کے معاون خصوصی برائےمشرق وسطیٰ و شمالی افریقا ڈیوڈ شینکر نے کہا ہے کہ امریکا اور مراکش کے باہمی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے مراکش امریکا کا تزویراتی اتحادی ہے۔

اپنے مراکشی ہم منصب کے ہمراہ رباط میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی ایلچی نے کہا کہ ان کا ملک مراکشی حکومت اور عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرائی تک لے جانے کا پابند ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ڈیوڈ شینکر پہلے امریکی عہدیدار ہیں جنہوں‌ نے مراکش کے مغربی صحارا کا دورہ کیا ہے۔ چند ہفتے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی صحارا پر مراکش کی خود مختاری تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رباط میں امریکی سفارت خانہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے مشرقِ قریب امور ڈیوڈ شینکر کے مغربی صحارا کے دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔وہ شمالی افریقا اور مشرقِ اوسط کے لیے امریکا کے اعلیٰ سفارت کار ہیں۔

مراکش کی سرکاری خبررساں ایجنسی میپ نے اطلاع دی ہے کہ ڈیوڈ شینکرنے مغربی صحرا کے علاقائی دارالحکومت لعیون کا دورہ کیا ہے۔وہ خطے میں واقع اقوام متحدہ کے ایک بیس پر بھی گئے ہیں۔ مسٹر شینکر اس وقت خطے کے ملکوں کے دورے پر ہیں۔

مسٹر شینکر نے کہا کہ مراکش افریقا کا واحد ملک ہے جس کے ساتھ امریکا نے آزادانہ اور متبادل تجارت کا معاہدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2006ء کے بعد امریکا اور مراکش کی باہمی تجارت کا حجم پانچ گنا بڑھ چکا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ شینکر کے اس دورے کے موقع پر اتوار کو اس صحرائی علاقے کے صدر مقام لعیون میں امریکا کا ایک عارضی قونصل خانے کا بھی افتتاح کیا۔ اسرائیل اور مراکش نے گذشتہ ماہ امریکا کی ثالثی میں معمول کے تعلقات استوار کرنے سے اتفاق کیا تھا۔مراکش گذشتہ چار ماہ میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کا اعلان کرنے والا چوتھا عرب ملک تھا۔

امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 دسمبر کو مراکش کے شاہ محمد ششم سے فون پر بات چیت کی تھی اور مراکش کے اسرائیل کے ساتھ امن سمجھوتے کا اعلان کیاتھا۔اس کے تحت مراکش اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات اور سرکاری روابط استوار کرے گا،اس کی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت دےگا اور تمام اسرائیلیوں کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اپنی پروازیں چلائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں