.

سعودی عرب نے 12 ملکوں کے سفر سے متعلق وارننگ جاری کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت کی طرف سے جاری کردہ بارہ ملکوں کا سفر پیشگی اجازت کے بغیر اختیار نہ کریں۔

یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق متعدد ملکوں میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور اسی طرح بعض ملکوں کے داخلی سکیورٹی مسائل ایسے ہیں کہ جن میں وہ اپنے ہاں سفر اختیار کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہیں، لہذا سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ملکوں کا سفر اختیار کرنے سے پہلے متعلقہ محکمے سے اجازت لینا ضروری ہے۔

جن ملکوں کا سفر اختیار کرنے سے متعلق سفری انتباہ جاری کیا گیا ہے ان میں ليبيا، شام، لبنان، اليمن، إيران ، ترکی، أرمينيا، الصومال ، جمہوریہ کانگو ، أفغانستان ، وینزویلا، روس شامل ہیں۔ اس فہرست میں وہ ملک بھی شامل ہیں جہاں فی الحال کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں یا ایسے ملک جہاں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔