الجزائر کے مشرقی علاقے میں جمعرات کے روز ایک گھریلوساختہ بم کے دھماکے میں پانچ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
الجزائر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ تبسہ میں سڑک کے کنارے نصب بم کار کے گذرنے کے بعد پھٹ گیا جس سے کار میں سوار تمام پانچ افراد مارے گئے ہیں۔
اس نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس کے ہمسایہ علاقے خین شیلا میں سکیورٹی فورسز نے ایک انتہاپسند کو ہلاک کردیا ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔