سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 169 نئے کیسوں کی تشخیص کی گئی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 188 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق مملکت میں اب کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں 98 فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں اب کووِڈ-19 کے کل کیسوں کی تعداد 364440 ہوگئی ہے ۔ان میں سے 356201 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 6310 مریض وفات پاچکے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارتِ تعلیم نے بدھ کو یہ اعلان کیا تھا کہ رواں تعلیمی سال کے دوسرے سیمسٹر میں بھی کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر فاصلاتی تدریس جاری رہے گی اور اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم تمام درجوں کے طلبہ وطالبات آن لائن اپنی پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
سعودی عرب نے اپنے شہریوں کوکرونا وائرس کی وَبا سے تحفظ کے پیش نظر بارہ ممالک کے غیرمجاز سفرسے روک دیا ہے اور انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ مجازحکام کی اجازت کے بغیر ان ممالک کا سفر نہ کریں۔