.

چین سے باہر سعودی عرب میں 'ہواوے' کے سب سے بڑے اسٹور کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چین کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی'ہواوے' اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے کے بعد مملکت میں 'ہواوے' کے سب سے بڑے اسٹور کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ اسٹور چین سے باہر دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا اسٹور ہے۔ سعودی عرب میں 'ہواوے اسٹور' کا افتتاح سعودی عرب کے وز برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں خالد الفالح نے کہا کہ میں ریاض شہر میں چین کے باہر ہواوے کے سب سے بڑے پر فلیگ شپ اسٹور کو کھولنے کے لیے ہواوے اور کاڈن انوسٹ (KadenInvest) کے مابین معاہدے پر دستخط کرنے پر بے حد خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ الریاض میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی کا نہ صرف مملکت بلکہ چین سے باہر پوری دنیا میں سب سے بڑا اسٹور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہواوے کے سب سے بڑے اسٹور کا قیام مملکت میں چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں چینی کمپنی کے اسٹور کا قیام مملکت کی وزارت سرمایہ کاری، وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین مستقل تعاون کا نتیجہ ہے جس کا مقصد مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔