.

سعودی عرب: کووِڈ-19 کے 140 نئے کیسوں کی تشخیص، پانچ مریض چل بسے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 140 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پاگئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب کووِڈ-19 کے کل کیسوں کی تعداد 364753 ہوگئی ہے ۔ان میں سے 356541 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 6318 مریض وفات پاچکے ہیں۔

دریں اثناء سعودی عرب نے حال ہی میں اپنے شہریوں کوکرونا وائرس کی وَبا سے تحفظ کے پیش نظر بارہ ممالک کے غیرمجاز سفرسے روک دیا ہے اور انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ مجازحکام کی اجازت کے بغیر ان ممالک کا سفراختیار نہ کریں۔