.

یواے ای:کووِڈ-19کے 3453 نئے کیسوں کی تشخیص،پانچ مریض چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 3453 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ پانچ مریض چل بسے ہیں۔

یو اے ای کی وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کروناوائرس کے کل کیسوں کی تعداد 253261 ہوگئی ہے۔ان میں سے 745 مریض وفات پاچکے ہیں۔

حال ہی میں کووِڈ-19 کا شکار ہونے والے مزید 3268 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 225375 ہوگئی ہے۔

یو اے ای میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود ویکسی نیشن کی مہم زور شور سے جاری ہے اور شہریوں اور مکینوں کو مفت کووِڈ-19 کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

اماراتی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’یو اے ای میں کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والوں کی شرح سب سے بڑھ گئی ہے اور ملک میں طبّی طور پر اہل گروپوں میں سے ہر ایک سو میں سے 24۰58 فی صد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔‘‘

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق 16 جنوری تک 1797926 افراد کو ویکسین کے انجیکشن لگائے جاچکے ہیں۔