سعودی فرمانروا، ولی عہد کا انڈونیشی صدر سے زلزلے کے نقصانات پر اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈونیشیا میں ہونے والے زلزلے کے باعث ہلاک شدگان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈونیشی صدر کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے‘۔

’ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ ہولناک خبر موصول ہوئی، ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں