الجزائر سے معافی نہيں مانگی جائے گی: ماکروں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانسيسی صدر عمانویل ماکروں نے الجزائر ميں نو آبادياتی دور ميں ڈھائے گئے مظالم پر معافی مانگنے سے انکار کر ديا ہے۔

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بيان ميں کہا گيا کہ نہ کسی معاوضے کی بات ہو گی اور نہ ہی معافی کی۔ اس کے بدلے دونوں ملکوں کے مابين مفاہمت بڑھانے کے ليے علامتی اقدامات پر زور ديا جائے گا۔

Advertisement

سن 1954 سے 1962ء تک لڑی گئی جنگ ميں فرانسيسی افواج پر شديد مظالم کے الزامات ہيں۔ اسی بارے ميں آج ايک تفصيلی رپورٹ بھی جاری کی جا رہی ہے، جس ميں اس بات کا جائزہ ليا گيا ہے کہ فرانس اپنے نوآبادياتی دور کی تاريخ سے کيسے نمٹ رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں