جوبائیڈن نم آنکھوں کے ساتھ اپنے گھرکو الوداع کہہ کرایوان صدر کے لیے روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن دلاویر کے مقام پر واقع اپنی رہائش گاہ سے آج بدھ کے روز ایوان صدر کے لیے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے ایوان صدر کے لیے روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ کو نم آنکھوں سے دیکھا اور ایک بڑی ذمہ داری اپنے کندھوں پراٹھانے کے لیے انڈریو ایئرفورس کے فوجی اڈے پر پہنچے جہاں ایک خصوصی طیارہ انہیں اول آفس لے جانے کے لیے تیار تھا۔ جوبائیڈن آج 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جب کہ ان کے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہائوس سے رخصت ہوجائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم جوبائیڈن کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

جوبائیڈن جب منگل کی شام کو اپنے گھر سے ایوان صدر جانے کی تیاری کرنے لگے توان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

Advertisement

جوبائیڈن نے دلاویر سے واشنگٹن سفر سے قبل الوداعی پیغام میں‌ "مجھے آپ کے صدر ہونے پر فخر ہے" ۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ معاونین کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وہ اپنی رہائش گاہ کے باہر جب میڈیا سے بات کر رہے تھے اتو بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو اترآتے۔ واشنگٹن روانگی سے قبل وہ اپنے بیٹے پو کی قبر پر بھی گئے۔

جوبائیڈن نے اپنے آبائی علاقے 'ڈیلاویر' کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ 'مجھے معاف کردو۔ میں مر بھی گیا تو دیلاویر میرے دل میں نقش رہے گا'۔ مگر مجھے آج ایک بات کا افسوس ہے کہ میرا بیٹا آج یہاں نہیں ہے۔ جوبائیڈن ایک ایسے وقت میں منصب صدارت سنھبال رہے ہیں جب امریکا کرونا کی وبا میں گھرا ہوا ہے۔ روزانہ تین ہزار امریکی کرونا سے مر رہے ہیں اور ایک ہفتے کے دوران ایک ملین لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔قائم مقام امریکی وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے منگل کو کہا کہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقعے پر پر ایف بی آئی کو 25 ہزار فوجیوں کی معاونت حاصل ہوگی تاکہ کانگریس کی عمارت سمیت تمام اہم عمارتوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں