جو بائیڈن کی بیٹی نے ٹی وی شو میں میلانیا ٹرمپ کے بارے میں کیا کہا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا کے مشہور ترین ایوان صدر "وائٹ ہاؤس" کی طویل عرصے سے ایک روایت یہ بھی ہے کہ امریکی خاتونِ اوّل منتخب صدر کی اہلیہ کو چائے کی دعوت دیتی ہیں۔ اس کوTea and Tour کا نام دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انتخابات کا نتیجہ آنے کے کم از کم ایک یا دو روز بعد خاتون اول منتخب صدر کی اہلیہ کے ساتھ چائے نوش فرماتی ہیں۔ بعد ازاں وہ آنے والی نئی خاتون اول کو وائٹ ہاؤس کا ایک تعارفی دورہ کراتی ہیں۔

تاہم اس مرتبہ ایسا نہ ہوا اور میلانیا ٹرمپ نے جو بائیڈن کی جیت کے پہلے روز سے ہی منتخب صدر کی 69 سالہ اہلیہ ڈاکٹرJill Biden کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ میلانیا نے پروٹوکول کے مطابق بائیڈن کی اہلیہ کو چائے اور تعارفی دورے کی دعوت نہیں دی۔

اس تمام صورت حال پر بائیڈن کی اکلوتی بیٹیAshley Biden کی جانب سے میلانیا کے فعل پر تبصرہ سامنے آیا ہے۔ منتخب صدر کی بیٹی ایشلے اور رخصت ہونے والے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا میں مشترک بات یہ ہے کہ ایشلے بھی 2012ء سے ایک یہودی امریکی کے ساتھ شادی کے رشتے میں منسلک ہیں۔ ان کے شوہر کا نامHoward Krein ہے۔ وہ کاسمیٹک سرجن اور ناک ، کان اور حلق کے امراض کے ماہر طبیب ہیں۔ واضح رہے کہ 39 سالہ ایوانکا ٹرمپ بھی 2009ء سے ایک یہودی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کارJared Kushner کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی ہوئی ہیں۔

پیر کے روز ایشلے بائیڈن امریکی چینل NBC کے مارننگ شوToday کی مہمان بنیں۔ گفتگو کے دوران ایشلے نے بتایا کہ ان کے والد ان کی والدہ سے نو برس بڑے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں میزبانJenna Bush نے ایشلے سے سوال کیا کہ "کیا آپ کی والدہ نے میلانیا ٹرمپ کی جانب سے روایتی پروٹوکول پر عمل درامد کے حوالے سے کچھ سنا"؟ ... اس پر ایشلے نے باوقار انداز میں جواب دیا کہ " نہیں.. میں نہیں سمجھتی کہ وہ روایتی پروٹوکول پر عمل کر رہے ہیں۔ یہ ایک افسوس ناک بات ہے مگر میرے خیال میں ہم سب Ok ہیں"۔

ایشلے بائیڈن نے امریکا کی ریاست لوئزیانا میں نجی تعلیمی ادارےTulane یونیورسٹی سے بشریات اور اس کے ثقافتی رجحانات کی تعلیم حاصل کی۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد کچھ عرصے تک انہوں نے ایک پیزا ریستوران میں خاتون ویٹر کے طور پر کام بھی کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ کیرئر کا آغاز کیا۔

سال 2010ء میں ایشلے نے پینسلوینیا یونیورسٹی سے سوشل ورک میں ماسٹرز کیا۔ اسی برس انہیں نسل پرستی کے انسداد کے سلسلے میں "جان ہوپ فرینکلن" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں