حوثی لیڈر کا اپنی جماعت میں بدعنوانی کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں ایران نواز حوثی گروپ پر آئینی حکومت کی طرف سے کرپشن اور لوٹ مار کے الزامات عاید کیے جاتے رہے ہیں مگر یہ پہلا موقع ہے کہ حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے بھی اپنی تنظیم میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔

عبدالملک الحوثی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک تقریب سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

Advertisement

امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے عبدالملک الحوثی نے اپنی جماعت کی قیادت کو 'خائن' قرار دیا۔ اس نے کہا کہ صنعا میں بعض حوثی کارکن گرم کپڑے نہ ملنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ تنظیم کی قیادت اور سینیر لیڈروں کے گھر ہر چیز سے بھرے ہوئے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے تنظیم کی قیادت پر کرپشن، بدانتظامی اور خیانت کے سنگین الزامات عاید کیے۔ انہوں‌ نے کہا کہ لیڈر سب کچھ آپس میں بانٹ لیتے ہیں جب کہ حوثی جنگجو بنیادی خوراک سے بھی محروم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں