کمالا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکہ میں نومنتخب نائب صدر کمالا ہیرس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں جو بائیڈن کے مخالف تھیں تاہم بائیڈن نے اپنے انتخاب کے بعد کمالا کو اپنے نائب کے طور پر چن لیا تھا۔

Advertisement

کمالا ہیرس صرف پہلی خاتون نائب صدر ہی نہیں بلکہ ان کے والدین کے جمیکا اور انڈیا سے تعلق کی وجہ سے وہ پہلی غیر سفید فام شخصیت بھی ہیں جو امریکہ کی نائب صدر بن رہی ہیں۔

کمالا ہیرس کی والدہ انڈیا جبکہ والد جمیکا میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ریاست کیلی فورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں اور وہ نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کے نظام میں اصلاحات کی بھی حامی رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں