.

سعودی دارلحکومت میں ’’موسیقی کا نخلستان‘‘ رواں مہینے کے اختتام پر سجے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں تفریحی سرگرمیوں کے ضمن میں 'OASIS الریاض' کنسرٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 29 جنوری کو شروع ہونے والے ہفتہ بھر کے کنسرٹ کی پہلی مجلس کا آغاز موسیقار رابح صقر کریں گے۔

سعودی عرب میں وزارت ثقافت کے مشیر ترکی آل الشیخ نے بتایا کہ 'OASIS الریاض' کنسرٹ کی پہلی نشست کا آغاز موسیقار رابح صقر کے نغمے سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 'OASIS الریاض' پروجیکٹ کے تحت دارالحکومت میں موسیقی کی سرگرمیاں، تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان سرگرمیوں کو سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی'روتانا' کی طرف سے تعاون فراہم کیا گیا ہے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی ان موسیقی محافل میں سعودی عرب، خلیجی ملکوں اور دوسرے ممالک کے موسیقاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

الریاض انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے صدر ترکی آل الشیخ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'میں اپنے نوجوان سعودی فنکار بھائیوں اور بہنوں سے کہتا ہوں کی اگر وہ الریاض میں کوئی تفریحی پروگرام کرانا چاہتے ہیں تو 'روتانا' سے تعاون کریں۔ ہم اس کے انعقاد میں ان کی مدد کریں گے'۔

س موقع پر ٹویٹر پر بات کو آگے بڑھاتے ہوئے 'روتانا' کے آڈیو ویڈیو سیکشن کے سربراہ سلیم الہندی نے الریاض میں کنسرٹ منعقد کرنے پر موسیقاروں اور اس میں شرکت کرنے والے شہریوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے موسیقی کنسرٹ میں زیادہ سے زیادہ شرکت اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ 'OASIS الریاض' کنسرٹ سعودی عرب میں منعقد ہونے والا اپنی نوعیت کا کا پہلا کنسرٹ ہے جو 29 جنوری جمعہ کی شام الریاض میں شروع یو گا اس کنسرٹ کا افتتاح مشہور عرب موسیقار رابح صقر کریں گے۔