ترکی میں فیوچر پارٹی کے سربراہ احمد داؤد اولو نے صدر رجب طیب ایردوآن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ تنقید چند روز قبل پارٹی میں اولو کے نائب سلجوق اوزداگ پر ہونے والے حملے کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔ اولے کے نزدیک اس حوالے سے سب سے پہلے ایردوآن کا احتساب ہونا چاہیے۔
گذشتہ روز شام کو اپنے بیان میں اولو نے حملے کے واقعے کا ذمے دار ترک صدر کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ "پانچ روز قبل اوزداگ پر حملے کے بعد سے صدر کا کوئی بیان نہیں آیا ،،، تاہم اگر تین افراد بھی صدر پر تنقید کر دیں تو وہ فورا سامنے آ کر انہیں دہشت گرد قرار دینے کے لیے بیان داغ دیتے ہیں"۔
فیوچر پارٹی کے سربراہ نے مذکورہ حملے کو منظم دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جو کچھ ہوا ایردوآن فوری طور پر اس کا جواز پیش کریں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سلجوق اوزداگ کو انقرہ میں اس وقت بندوقوں اور لاٹھیوں سے حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ فیوچر پارٹی کی پہلی جنرل کانفرنس میں شرکت کے لیے گھر سے نکل رہے تھے۔
اوزداگ کا شمار ترکی کے سیاسی منظر نامے کی اہم ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ فیوچر پارٹی کے ایک بانی رکن بھی ہیں۔ یہ پارٹی داؤد اولو نے حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی سے منحرف ہونے کے بعد بنائی ہے۔
-
ترکی : گولن کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، مزید 238 گرفتاریوں کے احکامات
ترکی نے جلا وطن مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبہے میں گرفتاری کی مہم کے سلسلے میں 238 افراد کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انقرہ ... بين الاقوامى -
فیس بُک ترکی کے مطالبہ پر سرنگوں؛سوشل میڈیا قانون کے تحت نمایندے کے تقرر پرآمادہ
فیس بُک نے ترکی کا انقرہ میں قانونی نمایندے کے تقرر سے متعلق مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔اب سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ... ایڈیٹر کی پسند -
ایردوآن کا جو بائیڈن انتطامیہ سے'ایف 35' طیارے ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے نئی امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی طرف سے ترکی کو 'ایف 35 ' لڑاکا طیاروں کی فراہمی پر عاید ... بين الاقوامى