.

مدینہ منورہ میں 'قبا ایونیو' پر انڈونیشی باشندوں کا جشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مدینہ منورہ میں 'قبا نمائش' کے انڈونیشی زائرین کی ایک تازہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں خوشی سے نعرے لگاتے اور مسرت سے سرشار دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اس پر مقامی سطح پر بھی مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قبا نمائش میں انڈونیشیا کے باشندے انتہائی خوبصورت اور محبت بھرے الفاظ میں قبا کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مدینہ منورہ کے باشندے اور زائرین مسجد نبوی اور مسجد قبا کے درمیان رابطے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال ہونے والے منصوبوں اور نمایاں مقامات کی زیارت میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

سعودی عرب میں‌ کئی سرکاری اور نجی ادارے سال بھر مدینہ منورہ کو اہم سیاحتی مقامات میں شامل کرنے اور ان میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے منصوبوں‌ پر کام کرتے ہیں۔

مدینہ منورہ گورنری کی طرف سے قبا نمائش کو نمایاں کرنے اور اس کے قدرتی حسن اور سیاحتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں قبا کے بازاروں میں ریستوران، ہوٹل، لائبریریوں کے قیام کے ساتھ لوگوں کے ذوق کے مطابق ہفتہ وار تفریحی پروگرامات بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ قبا میں زائرین اور سیاحوں کی دلچسپی کے دیگر منصوبوں کے ساتھ 'امہ اقرا' کے عنوان سے ایک لائبریری قائم کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں