.

برازیل: طیارے کے حادثے میں فٹبال کلب کا صدر اور 4 کھلاڑی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برازیل میں اتوار کے روز پیش آنے والے ایک طیارے کے حادثے میں ایک مقامی فٹبال کلب کے صدر اور 4 کھلاڑی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق فورتھ ڈویژن کلب Palmas کے صدر اور چاروں کھلاڑی ایک مقامی چیمپین شپ کے میچ کے سلسلے میں سفر کر رہے تھے۔ اس چھوٹے سے طیارے نے گویانیا (تقریبا 800 کلو میٹر) جانے کے لیے ٹوکانٹنز سے اڑان بھری مگر چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔

یاد رہے کہ 2016ء میں کولمبیا میں طیارے کے ایک حادثے میں 71 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں برازیل کے ایک فٹبال کلب Chapecoense کے 19 کھلاڑی بھی شامل تھے۔ یہ کھلاڑی ایک میچ کھیلنے کے سلسلے میں میڈلین جا رہے تھے۔