ہماری فوج اپنے علاقے میں ہے، ایتھوپیا میں داخل نہیں ہوئی: سوڈان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان نے ایک بار پھر پڑوسی ملک ایتھوپیا کی طرف سے خرطوم پر فوجی مداخلت کا الزام مسترد کردیا ہے۔ سوڈان کی مسلح‌افواج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری افواج اپنے علاقے میں ہے۔ ایتھوپیا میں داخل ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

ادھر ایتھوپیا کے وزیراعظم کے مشیر نے العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اور فوج پڑوسی ملک کے ساتھ کشیدگی سے گریز کی پالیسی پرقائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کے اپنے علاقے میں موجودگی اور پرامن رہنے کے باوجود ادایس ابابا سرحدی تنازع کو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈانی فوج اپنے علاقے میں ہے۔ ایتھوپیا میں فوجی مداخلت کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

Advertisement

انہوں‌ نے کہا کہ سوڈانی فوج اپنے علاقے میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت پرمامور ہے۔ ہم دوسرے ممالک میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی متنازع علاقے میں جاتے ہیں۔

گذشتہ روز ایتھوپیا کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ادیس ابابا خطے میں استحکام کی خاطر پڑوسی ممالک کے ساتھ امن معاہدے کے لیے تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں