سعودی عرب اور سوڈان کے وزرائے خارجہ میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان کے وزیر خارجہ اور سوڈان کی خود مختار کونسل کے رکن محمد الفکی سلیمان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقات کی۔

الریاض میں وزارت خارجہ کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور سوڈان کے وزیر خارجہ محمد فکی سلیمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، خطے کی صورت حال اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

سعودی وزیر خارجہ کی طرف سے سوڈان وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ اس موقعے پر سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے اقریقی امور احمد بن عبدالعزیز قطان اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔


مقبول خبریں اہم خبریں