کیا کرونا ویکسین سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علماء کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے روزے کے دوران کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کا شرعی حکم واضح کیا ہے۔

شیخ عبدالعزیز نے باور کرایا ہے کہ روزے کے دوران کرونا ویکسین لینا جائز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ویکسین کا شمار کھانے پینے میں نہیں ہوتا۔ یہ پٹھوں کے ذریعے جسم میں منتقل ہوتی ہے لہذا اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

Advertisement

سعودی وزارت صحت نے گذشتہ برس دسمبر کے وسط سے کرونا وائرس (کوویڈ 19) کے خلاف ویکسین مہم کا آغاز کیا تھا۔ یہ ویکسین مملکت میں تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں