.

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، قات اور چرس کی بھاری مقدار ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں انسداد منشیات فورسز اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران جازان کے علاقے میں 34 ٹن قات اور 488 کلو گرام چرس قبضے میں لے کر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

سعودی عرب کے بارڈ سیکیورٹی فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے 488 کلو گرام چرس اور 34 ٹن اور 485 کلو گرام نشہ آور بوٹی قات ضبط کی۔ اس کےعلاوہ نجران کے علاقے الجوف سے 971676 ایمفٹامن نامی نشہ آور گولیاں قبضے میں لے لیں۔

ترجمان نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 121 ملزمان کو گرفتار کیا تیا۔ ان میں سے 91 کی گرفتاری جازان سے عمل میں لائی گئی۔ نجران سے 17، عسیر سے 10 اور الجوف سے 3 ملزمان کو پکڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مملکت کے سیکیورٹی ادارے ہمہ وقت منشیات کے دھندے کی روک تھام کے لیے کام کررہے ہیں اور وہ پورے عزم کے ساتھ چوکس ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ منشیات کے اسمگلروں کی کوششیں تواتر کے ساتھ ناکام بنائی جا رہی ہیں اور سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے حوالے کیاجا رہا ہے۔