.

برطانیہ نے امارات کے ساتھ براہ راست فضائی سروس معطل کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ نے کرونا وبا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست لندن کے لیے پروازیں بند کر دی ہیں۔

برطانیہ نے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات، برونڈی اور روانڈا میں کرونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد ان ممالک کے ساتھ براہ راست فضائی سروس معطل کر دی ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا میں کرونا کی نئی تبدیل شدہ شکل سامنے آنے کے بعد برطانیہ نے جنوبی افریقا کے لیے پروازیں روک دی تھیں۔

برطانوی فضائی ٹرانسپورٹ کے سکریٹری گرانٹ شاپس نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان ممالک میں داخل ہونے یا گزرنے والوں کو برطانیہ کے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم امارات میں‌ موجود آئرش باشندوں، برطانوی شہریوں اور برطانیہ میں مستقل اقامہ رکھنے والے افراد کو دس روز تک قرنطینہ میں رہنے کی شرط پر مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ وہ برطانوی پابندی کے آغاز کے ساتھ ہی جمعہ سے برطانیہ جانے والی تمام مسافر پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اتحاد ایئر ویز کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ جانے والی پروازیں معطل کردے گی تاہم برطانیہ سے پروازوں‌ کی آمد جاری رہے گی۔

ایک بیان میں دبئی ایئر پورٹ سے پروازوں کی معطل کے بعد انتظامیہ نے برطانیہ کے لیے بکنگ کرنے والے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈے نہ آئیں بلکہ متعلقہ کمپنی کے ساتھ رابطہ کریں۔

برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ نے برطانیہ کے شہریوں کو مشورہ دیا ہے اگر وہ برطانیہ واپس جانا چاہتے ہیں تو بالواسطہ کمرشل پروازوں سے سفر کرسکتے ہیں۔