میانمر: فوجی جنتا نے اقتدار پر قبضے کے بعد 24 وزراء اورنائب وزراء کو چلتا کیا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

میانمر کی فوجی جنتا نے آنگ سان سوچی کی حکومت کو چلتا کرنے کے بعد اقتدار سنبھال لیا ہے اوران کے 24 وزراء اور نائب وزراء کو برطرف کردیا ہے۔فوج نے ان کی جگہ 11 نئے وزراء کا تقرر کیا ہے۔

فوج کے زیرانتظام میاوڈے ٹیلی ویژن چینل پر سوچی کابینہ کے وزراء کی برطرفیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔فوج نے وزارتِ خزانہ ، صحت ، اطلاعات ، خارجہ امور، دفاع ، سرحدوں اور داخلہ سمیت مختلف وزارتوں کے نئے وزراء مقرر کیے ہیں۔

قبل ازیں سوموار کی صبح فوجی جنتا نے آنگ سان سوچی کے زیر قیادت حکومت کوبرطرف کرکے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی تھی اور سوچی سمیت حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں کو حراست میں لے لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں