معروف امریکی ریسلر بچ ریڈ انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ماضی کے مشہور امریکی ریسلر بچ ریڈ 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچ ریڈ کو رواں سال ہی دو مرتبہ ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔ جس کے بعد وہ جمعہ کو انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی مشہور ریسلرز سے فائٹ کی تھی۔

سابق ریسلر بچ ریڈ نے پروفیشنل ریسلنگ 1978 میں کرنا شروع کی تھی۔ اس سے قبل وہ کالج میں فٹ بال کھیلتے تھے۔

ساتھی ریسلرز اور مداحوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں