ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پہلے پابندیاں اٹھائی جائیں اس کے بعد ہی تہران اپنے جوہری اقدامات سے پیچھے ہٹے گا۔
اتوار کے روز اپنی ٹویٹ میں خامنہ ای نے کہا کہ "ایران نے 2015ء میں طے پائے گئے جوہری معاہدے کے مطابق اپنے تمام وعدے پورے کیے تھے نہ کہ امریکا اور تینوں یورپی ممالک نے.. اگر یہ ایران سے چاہتے ہیں کہ وہ اپنی پاسداریوں کی جانب واپس لوٹے تو پہلے امریکا کو تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی"۔
ایک امریکی سرکاری ذمے دار CNN کو دیے گئے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کی شرگرمیاں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اندر تشویش کا باعث ہیں ،،، یہ سرگرمیاں ایک نئے جوہری معاہدے کو یقینی بنانے میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔
مذکورہ ذمے دار کے مطابق بائیڈن انتظامیہ اس وقت اندرونی سطح پر ایک سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہے کہ امریکا ایرانی جوہری معاملے کے ساتھ کس طرح سے نمٹے۔
واضح رہے کہ نئی امریکی انتظامیہ باور کرا چکی ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں واپس آنے کے واسطے تیار ہے بشرط یہ کہ تہران مذکورہ معاہدے کی تمام تر خلاف ورزیوں کو پیشگی طور پر روک دے۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری سمجھوتے کی طرف لوٹنے کے لیے تیز رفتاری سے کام کرے۔ ظریف کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے۔ اس قانون میں حکومت کو پابند کیا گیا ہے کہ اگر 21 فروری تک امریکی پابندیوں میں نرمی نہ کی گئی تو وہ جوہری پروگرام کے معاملے میں سخت موقف اپنائے۔
-
کھلاڑیوں کی پھانسیوں کا سلسلہ ، ٹوکیو اولمپکس میں ایران کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ
ایران میں حکام نے گذشتہ ہفتے کھیلوں کے ایک اور چیمپین کو ماورائے عدالت موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کے نتیجے میں کھیلوں کا دفاع کرنے والی تنظیموں کی جانب ... بين الاقوامى -
ایران کا معاملہ درست کرنے کے لیے حلیفوں اور کانگریس کے ساتھ کام کر رہے ہیں: امریکا
برطانیہ، فرانس، جرمنی اور امریکا کے سینئر سفارت کاروں نے جمعے کے روز ایک ورچوئل ملاقات میں ایران، چین اور ماحولیات کے حوالے سے بات چیت کی۔ یہ تقریبا ... مشرق وسطی -
حزب اللہ دہشت گرد اور ایران کی ایجنٹ ہے:امریکی ذمے دار
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلیکن کے ایک سینیر رہ نما اور رکن کانگریس نے لبنانی حکومت میں حزب اللہ کی مسلسل موجودگی سے عدم اطمینان کا اعلان ... مشرق وسطی