ایک سینیر برطانوی سیکیورٹی عہدیدار نے داعش کے ڈرون طیاروں کو ناکام بنانے کے ایک خفیہ مشن کا انکشاف کیا ہے۔
'گورنمنٹ کمیونیکیشن آفس'یا 'جی سی ایچ کیو' کا مقصد دولت اسلامیہ 'داعش' کے ڈرون طیاروں کو سائبر سسٹم کے ذریعے ناکارہ بنانا ہے۔ یہ سائبر پروگرام شدت پسند تنظیم کے زیر استعمال ڈرون طیاروں کو جام اور مفلوج کر سکتا ہے۔ اس سائبر پروگرام سے عسکریت پسندوں کے سائبر سیکیورٹی سسٹم بھی معطل کیا جا سکے گا۔
اخبار 'ٹائمز' کی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جیریمی فلیمنگ نے برطانوی ریڈیو کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نہوں نے اس سائبر سسٹم کا شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف استعمال کیا ہے۔
فلیمنگ نے کہا کہ ہم نے ڈرون ٹیکنالوجیز کے ان کے استعمال میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کچھ ابتدائی تکنیکوں کو استعمال کیا ہے جو ہمارے لیے پریشانی کا سبب بن رہے تھے۔ ہم انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ان کے آپریٹنگ سسٹم پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ جنرل پیٹرک سینڈرز کہا کہ ہم نے شام میں داعشی جنگجوئوں کے موبائل فون اور ان کے کمپیوٹر سسٹم کو بھی سائبر پروگرام سے متاثر کیا جس کے بعد جنگجوئوں کو یقین نہیں ہوتا تھا کہ انہیں جو احکامات دیے جا رہے ہیں وہ حقیقی ہیں یا ان کا سسٹم ہیک کیا گیا ہے۔
-
عراق: بغداد میں تباہ کن بم حملے کے ایک ہفتے بعد داعش کا سینیرکمانڈر ہلاک
عراق کی سکیورٹی فورسز نے سخت گیرجنگجو گروپ داعش کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے جمعرات کے روز خود ایک ٹویٹ میں ... مشرق وسطی -
واشنگٹن: داعش اور الاخوان کے ذیلی گروپوں کے نام دہشت گردی کی عالمی فہرست میں درج
امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز مصر کے صوبے شمالی سیناء میں داعش تنظیم کی شاخ "انصار بيت المقدس" جماعت اور "حرکۃ سواعد مصر" ... بين الاقوامى -
شام : دیرالزور میں داعش سے جھڑپ میں اسدنواز ملیشیا کے سات جنگجو ہلاک
شام کے مشرقی صوبہ دیرالزور میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ساتھ لڑائی میں صدر بشارالاسد کی حامی ملیشیا کے سات جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم ... مشرق وسطی