امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ ایران نے 40 سالوں سے دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ اس نے نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں بھی برا سلوک کیا ہے۔
جنرل میک کینزی نے کہا کہ ایران عراق کی سرزمین کو امریکا کے خلاف جنگ کے میدان کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران شام اور یمن میں بدامنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا کسی بھی حملے سے اپنے دفاع کے لیے سعودی عرب کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے کہا کہ خطے میں امریکی موجودگی ایران کی طرف سے لاحق خطرات کے پیش نظر ہے۔ امریکی فوجی صلاحیت امریکی مفادات، اتحادیوں اور دوستوں کے دفاع کے لیے ہے اور ایران اس پیغام کو سمجھتا ہے۔
جنرل میک کینزی نے کہا کہ یمن میں امریکا کا ہدف دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق ہے مگر ہم وہاں پر فوجی کارروائیوں کی حمایت نہیں کریں گے۔
کل سوموار کو سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ عرب ممالک مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہیں۔
قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے موقعے پر اپنی تقریر میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی خلاف ورزیوں اور خطے کو لاحق خطرات کو روکنے میں مدد کرے۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں ایرانی پروردہ ملیشیائیں سعودی عرب کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
-
ایران کی پروردہ ملیشیائیں عرب ممالک کے استحکام کے لیے خطرے کا موجب ہیں: سعودی وزیرخارجہ
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیائیں عرب ممالک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرے کا موجب بنی ہوئی ... بين الاقوامى -
یورینیم افزودگی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے روک سکتی ہیں: امریکی عہدیدار
ایک امریکی سرکاری عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم افزدگی کی سرگرمیاں کسی نئے معاہدے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ امریکی ... مشرق وسطی -
امریکا ایران کو مذاکرات کی میزپرلانے کے لیے پابندیاں نہیں ہٹائے گا:جوبائیڈن
صدرجوزف بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے امریکا پابندیاں ختم نہیں کرے گا،اس کے لیے ایران کو پہلے یورینیم کو افزودہ ... بين الاقوامى