پالتو جانوروں سے متعلق خامنہ ای کے نمائندے کا بیان سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے وسطی شہر یزد میں نماز جمعہ کے خطیب اور شہر میں ایرانی رہبر اعلی کے نمائندے محمد رضا ناصری کا گھروں میں پالتو جانوروں سے متعلق بیان اس وقت ایرانی حلقوں اور سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

علی خامنہ ای کے نمائندے ناصری کے مطابق گھروں میں جانوروں کی پرورش "دشمنوں کی تیار کی گئی تدبیر ہے جس کا مقصد آبادی کو کم کرنا اور بچے جنم دینے سے روکنا ہے"۔ انہوں نے یہ بات ایک میڈیکل یونیورسٹی کے ذمے داران سے گفتگو کے دوران کہی۔ ناصری نے کتے اور بلیوں کے کھانے پینے کے لیے رقوم مختص کرنے اور پالتو جانوروں کی کلینک قائم کرنے پر تنقید کی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ "یہ عمل دانستہ یا غیر دانستہ طور پر دشمن کی پیروی ہے۔ ہمارے دشمنوں بالخصوص برطانویوں نے ایرانی گھرانوں کی ثقافت اور ان کا طرز زندگی بدلنے کے لیے سرمایہ کاری کی۔ یہ لوگ ہمارے معاشرے میں بچے جنم دینے کے بدلے متبادل راستوں کے واسطے کوشاں ہیں"۔

ایرانی ذمے دار کے اس بیان کو سوشل میڈیا کے حلقے مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران ایرانی حکام نے پالتو جانوروں کی کئی دکانوں کو بند کر دیا۔ ان میں کتوں اور بلیوں کی دکانیں بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں