امریکی محکمہ دفاع کی ایک حالیہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ عرب خطے خصوصا عراق اور شام میں موجود ایران کی حمایت یافتہ ملیشیائیں خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
پینٹاگان میں انسپکٹر جنرل کے ذریعہ جاری کردہ چوبیسویں رپورٹ جو گذشتہ سال اکتوبر اور دسمبر کے درمیان امریکی کانگریس کو پیش کی گئی تھی میں انکشاف کیا ہے کہ عراق اور شام میں اکثر ایران اور عراق کی حمایت یافتہ مسلح ملیشیاؤں کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ملیشیائوں کی وجہ سے خطے میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے لیے خطرات میںاضافہ ہوا ہے۔
ان ملیشیاؤں نے عراق اور شمال مشرقی شام میں بھی امریکی مفادات کو نشانہ بنانے میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز پر بھی حملہ کیے۔
مزید برآں اس رپورٹ میں داعش کے خطرے اور اس کےحملوں کی دوبارہ واپسی کے خطرے پربھی انتباہ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں موجود چھوٹے چھوٹے سیلز میں داعش کے 8 سے 16 ہزار جنگجو موجود ہیں۔
-
سعودیہ میں امریکی فوج کا خیر مقدم دفاعی صلاحیت میں اضافے کا ذریعہ ثابت ہوگا: پینٹاگون
امریکی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہماری فوج کا استقبال اور مُملکت میں تعیناتی سے ہماری تزویراتی دفاعی صلاحیت میں ... مشرق وسطی -
پینٹاگون کا ترکی کوF-35 طیاروں کی فراہمی معلق کرنے کا سرکاری اعلان
امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ F-35 لڑاکا طیاروں سے متعلق ساز و سامان کی تمام کھیپیں ترکی کے حوالے کیے جانے کا عمل معلق کر دے گا ... تا کہ انقرہ کو روس ... بين الاقوامى -
پینٹاگون : میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کے لیے ایک ارب ڈالر کی اجازت
امریکا میں پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شنہن نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے سلسلے میں وزارت دفاع کے بجٹ سے ایک ... بين الاقوامى